Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

الباحہ ریجن بلجرشی میں دوسرے فروٹ فیسٹول کا اختتام

فیسٹول میں مختلف منفرد مصنوعات اور اشیا کی نمائش کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے علاقے بلجرشی میں دوسرا فروٹ فیسٹول گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ 
فیسٹول کا انعقاد کئی سرکاری اداروں، کلینیری آرٹس کمیشن اور ایسوسی ایشن کی شراکت سے کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی الباحہ برانچ کے ڈائریکٹر فہد الزہرانی نے بتایا ’فیسٹول میں 20 سے زیادہ  ایگزیبیٹرز اور زراعت سے وابستہ خاندانوں نے شرکت کی۔

اس فیٹسول نے پانچ ہزار سے زیادہ وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

 خطے میں پیدا ہونے والے پھلوں کی مختلف منفرد مصنوعات اور اشیا کی نمائش کی گئی‘۔
تین دن جاری رہنے والے اس فیٹسول نے پانچ ہزار سے زیادہ وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اس میں رہنمائی اور آگاہی ورکشاپس کے ساتھ دس سے زیادہ تفریجی سرگرمیاں بھی تھیں۔

شیئر: