سعودی عرب نے اسرائیلی قابص فورسز کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( الاونروا) کے زیر انتطام ایک سکول پر حملے کی مذمت کی ہے۔
غزۃ کی وزارت صحت کا کہنا ہے سکول پر حملے میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ ایک بیان میں مملکت کی جانب سے شہریوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
بیان میں فوری جنگ بندی، شہریوں، سویلین امدادی مراکز اور ان کے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، بین الاقوامی انسانی قوانین اور قانونی قراردادں کی جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔