Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

رابطہ کے سکریٹری جنرل کی لندن میں برطانوی مسلم رہنماوں سے ملاقات

ملاقات میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے اہم طریقوں کو اجاگر کیا۔( فوٹو: رابطہ عالم اسلامی)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی نے لندن میں برطانوی اسلامی رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کےمطابق ملاقات  کے دوران رابطہ کے سیکریٹری جنرل نے نفرت انگیز تقاریر، خاص طور پر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے اہم طریقوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے مختلف اسلامی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام کی تعلیمات کی عکاسی کرنے کی اہمیت پر زور دیا  جو رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دیتی ہیں۔

شیئر: