Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

میچ کوئی بھی ہو فتح نواز شریف کی ہو گی،ایاز صادق

لاہور... اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا میچ ہو یا سپریم کورٹ کا فتح نواز شریف کی ہوگی۔ سیاستدان آج کل ڈرائی کلین ہو کر تحریک انصاف میں جا رہے ہیں ۔دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ ملکی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن پارلیمنٹ پر حملہ ہوا اسی دن عمران خان اور طاہر القادری پر مقدمہ درج کرایا تھا۔ اب پولیس کا کام ہے کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو ہراساں کیا جانا اچھی روایت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی جیت پر کشمیر میں جشن ہند کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔

 

شیئر: