Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایرانی نومنتخب صدر کو مبارک کا پیغام

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پرڈاکٹرمسعود پزشکیان کو مبار باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق شاہ سلمان کی جانب سے ارسال کیے گئے مبارکباد کے پیغام میں کہا گیا ، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی باعث مسرت ہے اس موقع پر ہماری جانب سے  نیک تمنائیں اورمبارک باد قبول کریں ۔
پیغام میں مزید کہا گیا دونوں برادر ممالک اور انکے عوام کے مابین تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی وبین الاقوامی سلامتی میں مزید اضافے کے لیے باہمی مشاورت کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔
ہم آپ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں۔
واضح رہے جمعہ کو ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 60 لاکھ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

شیئر: