Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

عسیر میں کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار پروگرام

خمیس مشیط( جی ایس ایوب) پاکستان مسلم لیگ ن عسیر کے رہنما خرم بٹ نے پاکستانی کمیونٹی اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکبانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قاری محمد نواز نے فضائل رمضان پر تفصیلی گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ برکتوں کا مہینہ ہے جسے عبادات میں بھر پور طریقہ سے گزارا جائے۔ روزے کے احکامات پر عمل کرکے دنیا اور آخرت سنواری جاسکتی ہے۔ افطار سے قبل شرکاء نے پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔شاہ سلمان کی صحت اور درازی عمر کے لئے بھی دعا کی گئی۔تقریب کے دوران محمد افضل بٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ جاوید چوہدری آف ناروال نے کہا کہ عوام کارکرگی کی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں ن لیگ کو ہی ووٹ دیں گے۔رانا محمد یوسف ، ملک بلال یوسف، محمد اصغر، علی بٹ، ملک ریاض ، آصف غوری، وید احمد، شوکت علی، عبد الصبور بٹ، محمد نوید، مبارک چوہدری، ملک ندیم اور دیگر نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔
 

شیئر: