Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لاہور میں کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک

لاہور۔۔۔۔لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے سکیاں پل کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد لاہور میں داخل ہورہے ہیں جنہوں نے نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ سکیاں پل کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 2دہشتگردمارے گئے جبکہ 2فرار ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دریں اثناء سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی میں گجرات سے 20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

شیئر: