واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ دہشتگرد ی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا اتحادی ہے ۔ امریکہ اور پاکستان خطے کے امن ، سیکیورٹی اور ترقی میں قریبی شراکت دار ہیں۔ واشنگٹن اور اسلام آباد باہمی مفادات کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ نے کانگریس کے اجلاس کے دوران بتایا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔