Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب میں فوجداری مقدمات کی سماعت تین رکنی پینل کرے گا

فیصلے پر وزارت انصاف کے تعاون سے بتدریج عملدرآمد کرایا جائے گا(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں فوجداری مقدمات کی سماعت کریمنل کورٹس میں ججوں کے تین رکنی پینل کے ذریعے کی جائے گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ نے اس کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کونسل کے اس فیصلے پر متعلقہ محکموں اور وزارت انصاف کے تعاون سے بتدریج عملدرآمد کرایا جائے گا۔
کونسل کے سربراہ ولید الصمعانی نے متعدد فیصلے جاری کیے ہیں جس کا مقصد عدالتی تحفظ کو فروغ دینا اور فیصلوں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
ان میں فیملی کیسز کو خصوصی طور پر 12 پرسنل سٹیٹس کورٹس کے ذریعے سننے کی منظوری اور ان علاقوں میں واقع عام عدالتوں میں ذاتی حیثیت کے پینل کا انتخاب شامل ہے جہاں پرسنل سٹیٹس کورٹس دستیاب نہیں ہیں۔

شیئر: