Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

معمر امریکی معتمر حرم جاتے ہوئے لاپتہ

مکہ مکرمہ .... پاکستانی نژاد 77سالہ امریکی معتمر محمد عارف 10جون ہفتے کو عصر کے وقت مسجد الحرام جانے کے بعد رہائش واپس نہیں پہنچا۔ محمد عارف کے اہل خانہ نے ایک سعودی نوجوان کی مدد سے وزارت حج و عمرہ پہنچ کر اپنے عزیز کے لاپتہ ہوجانے کی شکایت درج کرادی۔ اہل خانہ کا کہناہے کہ محمد عارف کے پاس حرم جاتے ہوئے نہ تو شناختی کارڈ تھا ، نہ پاسپورٹ ۔ بعض اوقات بلڈ پریشر میں گراوٹ کے عارضے سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ اسکے علاوہ انہیں کوئی عارضہ نہیں۔ کسی ذہنی تکلیف میں بھی مبتلا نہیں۔

شیئر: