نئی دہلی ...... 50سال سے زنجیروں میں جکڑے ایک ہاتھی کو ”رہا “ کر دیا گیا ۔ اس کی عمر 70سے 75سال کے قریب ہے ۔ اسے جنگل سے پکڑا گیا تھا اور مہاراشٹر کے شہر انود ھ میں تقریباً58سال سے رکھا گیا تھا ۔ اگرچہ اس نے کوئی ” جرم “ نہیں کیا تھا لیکن زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا وہ اس دوران زخمی بھی ہوا ۔ جزوی طور پر نابینا بھی ہوا جبکہ پیر بھی سوج گئے لیکن مہاوت نے اسے کبھی بھی زنجیروں سے آزاد نہیںکیا اور ایک طرح سے اسے مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ۔ جنگلی حیات کے اےک ادارے نے اسے بچایا ۔ اس کا نام گجراج رکھا گیا تھا یعنی ہاتھیوں کا شہنشاہ ۔اسے رہا کرنے کیلئے گئے تو امدادی اداروں کو پولیس کا تحفظ حاصل کرنا پڑا ۔ راستے میں 500افراد نے امدادی کارکنوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی اوران پر پتھراﺅ کیا جس سے ہاتھی بھی مشتعل ہو گیا ۔ شاید و ہ سوچ رہا تھا کہ مقامی لوگ میری رہائی میں کیوں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔