Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی وزیر کمیونیکشن کی واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت سے ملاقات

سٹریٹجک شراکت داری کو مضوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ بن عامر السواحہ نے سنیچر کو واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں خطے میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کےلیے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جمعے کو وائٹ ہاوس میں کئی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
یہ ملاقاتیں سعودی وزیر کے دورہ امریکہ کا حصہ ہیں جس کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا اور مملکت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کی سپورٹ کرنا ہے۔
اس دورے میں ٹیکنالوجی سرمایہ کاری، وینچر کیپیٹل کو فروغ دینے، انٹر پرینیور شپ کی سپورٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بڑی ٹیک کمپنیوں کی لیڈر شپ کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔

شیئر: