Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پولیس کی سکول ٹیچر عامر غوری کے بچی کو بچانے کے دعوے کی تردید، مقدمہ درج

پولیس نے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج 52 سالہ سکول ٹیچر عامرغوری کے ایک کمسن بچی کی جان بچاتے ہوئے زخمی ہونے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خودکشی کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ 
ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کے ڈرائیو نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ عامرغوری نے خودکشی کی کوشش کی تھی اور ان کے خلاف  ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ 
عامرغوری کے کمسن بچی کو ٹرین سے بچانے کے دعو ے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر جا کر زخمی عامر غوری کی عیادت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی سکول ٹیچر کا سرکاری خرچ پر کراچی کے آغا خان ہسپتال میں علاج کرانے اور ان کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔
 

شیئر: