Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے روایتی حریف ہندکے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں تاریخ ساز کامیابی پر پوری قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی فتح ہے۔قومی ٹیم کی فتح ایک پیغام بھی ہے۔ پوری قوم متحد اور کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے ۔ آج دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔آج قومیت کا جو جذبہ نظر آرہا ہے۔یہ ہمیشہ رہنا چاہئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا غیر معمولی کارنامہ ہے۔ ہر شعبے میں کامیاب ترین پاکستان کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو باوقار مقام دلانے کا وژن رکھتے ہیں۔سرفراز احمد نے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ گرین شرٹس دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دے سکتی ہے۔

 

شیئر: