Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

زائرین کیلئے مفت سحری کا انتظام

مکہ مکرمہ ..... یہاں ھدیتہ الحاج و المعتمر فلاحی انجمن نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران معتمرین ، زائرین اور معتکفین کو سحری کے ہزاروں پیکٹ پیش کردیئے۔ یہ کام مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت ضیافتی کمیٹی کے تعاون سے انجام دیا گیا۔ جسے لجنتہ السقایہ والرفادہ کہا جاتا ہے۔ مسجد الحرام کے امام و خطیب اور انجمن کے چیئرمین شیخ ڈاکٹرصالح آل طالب نے بتایا کہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کو سحری پیکٹ مفت پیش کئے جائیں کیونکہ فجر اور تہجد کی نمازوں کے درمیان وقت کی تنگی کے باعث زائرین سحری کیلئے ریستورانوں کا رخ نہیں کرسکتے۔

شیئر: