ریاض ....سعودی ایف ڈی اے نے 3قسم کے آنکھوں کے سرمے کے استعمال سے منع کردیا۔ ان میں سے 2سرمے ایسے ہیں جن میں سیسے کی مقدار بہت زیادہ ہے جبکہ تیسرے قسم کے سرمے میں مائیکروب کی مقدار غیر معمولی ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرکے واضح کیاکہ سعوی مارکیٹ میں رائج مختلف قسم کے سرمہ جات کے نمونے حاصل کرکے لیباریٹری بھیجے گئے۔ رپورٹ سے پتہ چلا کہ 3قسم کے سرمے ایسے ہیں جنہیں استعمال کرنے سے بینائی پر برا ثر پڑیگا۔ ایف ڈی اے نے انکی تصاویر بھی جاری کردیں۔