Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یکم جولائی سے نئے آنے والے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا ہوں گی

آجر گھر بیٹھے گھریلو ملازم کی تنخواہ ادا کرسکتا ہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی  خدمات کے پلیٹ فارم (مساند) نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے نئے آنے والے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جائیں گی۔
مساند کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی  کو یقینی بنانے کے لیے اسے دستاویزی شکل دینا چاہتا ہے
مساند کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے گھریلو ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی منتقلی کرنا بھی ممکن ہے اور آجر کو گھر بیٹھے گھریلو ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی میں آسانی بھی ہوگی۔
مساند نے کہا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے گھریلو ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی ہوسکے گی اور مساند پلیٹ فارم پر اس حوالے  سے کفیل  کی جانب سے تنخواہ کی گھریلو ملازمین کو منتقلی کا ایک ریکارڈ بھی بنتا رہے گا۔ نئے اقدام کے حوالے سے مساند نے اپنا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جہاں سے مزید تفصیلات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: