Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

محصولات میں60 فیصد اضافہ ہوا،اسحاق ڈار

اسلام آباد... وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آرپر زور دیا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔ہفتہ کو وزیر خزانہ نے ایف بی آر سے متعلقہ امور کے جائزہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں اور ایف بی آر کی کوششوں کی بدولت ٹیکس محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔قبل ازیں ایف بی آر کے چیئرمین نے ٹیکس وصولیوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں ۔
 

 

شیئر: