Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شاہ سلمان سے صدر ممنون کی ملاقات

جدہ ... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے صدر ممنون حسین نے مکہ کے الصفا پیلس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی و دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر ممنون نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ تمام پاکستانیوں کے دل میں سعودی عرب کیلئے خصوصی مقام ہے۔صدر مملکت نے حرمین شریفین آنیوالے معتمرین اور عازمین حج کو سہولتوںکی فراہمی پر شاہ سلمان کی فراخدلی اورکوششوں کی تعریف کی ۔بعدازاں صدر مملکت اوران کے وفد کے اراکین کمر شل پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
 

 

شیئر: