Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

افغانستان،پولیس ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ

کابل...افغان صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کواٹر پر خودکش حملے میں 4 حملہ آور اور 5پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد5 تھی۔ افغان پولیس اور فورسز نے فوری کارروائی کی۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے خود کو پولیس ہیڈ کواٹر کے پارکنگ ایریا میں دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے کمپاونڈ کے اندر داخلے کی کوشش کی، اس دوران4 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا۔ افغان حکام نے فائرنگ کے تبادلے میں5 پولیس اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ان میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

 

شیئر: