Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی اہلکار کی رمی کے دوران خاتون حجن کے بچے کو سنبھالنے کی ویڈیو وائرل

سکیورٹی اہلکار چہرے پر مسکراہٹ سجائے حجاج کی خدمت کررہے ہیں ( فوٹو: سکرین گریب)
حج کے دوران سعودی سکیورٹی اہلکار شدید گرمی کے باجود چہرے پر مسکراہٹ سجائے حجاج کی خدمت کرتے رہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سکیورٹی اہلکار رمی جمرات کے دوران ایک خاتون کے شیر خوار بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے۔
العربیہ کے مطبق سکیورٹی اہلکار بچے کے ساتھ کھیلتا رہا اور اس وقت تک سنبھالے رکھا جب تک خاتون نے رمی مکمل نہیں کر لی۔
رمی کے بعد خاتون حجن نے سیکورٹی اہلکار سے اپنے بچے کو واپس لیا۔
خاتون نے سکیورٹی اہلکار سے رمی کے لیے بچے کو سنبھالنے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سال حج 2024 کے دوران سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے حجاج کے ساتھ انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کے مناظر دیکھنے میں آئے۔
 سکیورٹی اہلکاروں کو کہیں کسی بچے کو اٹھائے ہوئے، حجاج کی پیشانی چومتے ہوئے، انہیں گرمی سے بچانے لیے کے سرپر پانی کی پھوار ڈالتے ہوئے، راستہ بھولنے والوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔
میدان عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں تعینات سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران عازمین حج کی خدمت میں پیش پیش رہے اور انسانی ہمدردی اور خدمت کی مثالیں قائم کیں۔

شیئر: