Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نائیجر کے وزیر اعظم فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد روانہ

جدہ کے کمشنر اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
نائیجر کے وزیراعظم علی الامین زین فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد منگل کو سعودی عرب سے روانہ ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائیجر کے وزیراعظم نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دیے گئے حج استقبالیے میں شرکت کی۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔
یاد رہے کہ اس سال مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور یمن کی بین الاقوامی سطح  پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیر اعظم احمد عواد بن مبارک نے بھی فریضہ حج ادا کیا ہے۔

شیئر: