Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

دارجلنگ مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے ، راج ناتھ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے رابطہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ دارجلنگ میں ہونیوالے ہنگاموں پر قابو پائیں۔انہوں نے جن مکتی مورچہ سے بھی اپیل کی کہ وہ ہنگامے نہ کریں اور مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت سے مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا کہ حل تلاش کرنے کیلئے ہنگاموں سے کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔ وزیر داخلہ نے ممتا بنر جی سے فون پر بات کرتے ہوئے دارجلنگ کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ۔ راج ناتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں میں گزشتہ روز بھی ٹیلیفونک مذاکرات ہوئے تھے۔

شیئر: