اکاﺅنٹ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
جدہ ( ارسلان ہاشمی) ریاض پولیس ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریجنل پولیس کا سوشل میڈیا پر پولیس کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں ۔ جعلی اکاﺅنٹ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کے علم میں یہ بات آئی ٹویٹر پر ریاض پولیس کے لوگو اور مخصوص مونو گرام کے ساتھ نامعلوم افراد نے جعلی اکاﺅنٹ متعارف کروایا ہے جس پر غلط خبریں جاری کی جارہی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاض پولیس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں اس بات کی تحقیق کی جارہی ہے کہ مذکورہ جعلی اکاونٹ بنانے والے کون ہیں انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔