Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مصری صدر عبدالفتاح السیسی فریضہ حج ادا کررہے ہیں

مکہ ریجن کے نائب گورنر نے جدہ ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جمعے کو مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مکہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل پولیس میجر جنرل صالح الجابری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے مصری صدر عبدالفتاح السیسی جمعرات کو مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں، نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔

شیئر: