Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

کینیڈا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ

اوٹاوا .... کینیڈا میں ڈرائیونگ کے شوقین ریچھ نے وین کا دروازہ کھولا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کو خوب ہارن بجائے۔ کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں دلچسپ منظر اس وقت پیش آیا جب ایک ریچھ جنگل سے نکل آیا اور سڑک کنارے پارک وین کا نہ صرف دروازہ کھولا بلکہ کسی ماہر ڈرائیور کی طرح ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہوکر ہارن بجانے کا شوق بھی خوب پورا کیا۔جنگل سے نکل کر انسانوں کا انداز اپنانے والے ریچھ کے اس انداز پر وہاں موجود افراد بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کر لئے، جسے سوشل میڈیا پر بھی سیکڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

شیئر: