بیروت .... لبنان میں سب سے بڑی افطار ٹیبل سجا کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔بیروت میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے 5ہزار افراد کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیاجس میں دنیا کی سب سے طویل افطار ٹیبل سجا کر عالمی ریکارڈ بنالیا2184 میٹر طویل اس افطار ٹیبل پر انواع و اقسام کے لذیذ کھانے رکھے گئے تھے جن میں چکن روسٹ،پیسٹریز،سلاد،چاول کی روایتی ڈشز سمیت سوئٹ ڈشز بھی رکھی گئی تھیں۔