اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر شریف فیملی کے آئینی اور قانونی تحفظات ہیں،سپریم کورٹ کو سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ تحفظات دورکے بغیر کوئی بھی فیصلہ آیا تو وہ تحقیقات نامکمل ہوں گی۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حد میں اپنا کام کرنا چاہئے۔ شریف فیملی کی جانب سے جے آئی ٹی پر تحفظات اٹھائے گئے ہیں تو سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ ان تحفظات کا سختی سے نوٹس لے ۔ تحفظات کے جواب کے بغیر کوئی بھی فیصلہ آیا تو وہ تحقیقات نامکمل ہوں گی اور وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوں گی ۔انہوںنے کہا کہ شریف خاندان چاہتا تو ان تحفظات پر اپنی سیاست بھی چمکا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا بلکہ فیملی کا ایک ایک ممبر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آج عمران خان کیلئے شرم کی بات ہے۔ شریف خاندان عدالت کا سامنے کررہے ہیں۔ تمام عدالتو ں میں عمراان خان کیخلاف کیسز چل رہے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے فرار ہوکر نتھیا گلی میں بیٹھے ہیں۔