لندن.... برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے واضح کیا ہے کہ قطر کو دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کےلئے مزید اقدامات کرنے ہونگے ۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان نقل کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا کہنا ہے کہ قطر کو خطے میں انتہا پسندی کی مزاحمت اور دہشتگردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے ۔ برطانوی وزیراعظم نے صورتحال کو گرما گرمی سے بچانے کی خاطر سعودی عرب ، بحرین اور قطر کے قائدین سے بات چیت کی ۔