نیویارک ..... اقوام متحدہ نے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ایک عشرے کے دوران تارکین وطن نے ترسیل زر میں بھاری اضافہ کیا ۔ 2007ءسے 2016ءکے دوران ترسیل زر میں 51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یہ اضافہ دنیا کے تمام ممالک خصوصاًایشیائی کارکنان کی طرف سے ہوا ۔ مملکت میں برسرِ روز گارایشیائی تارکین نے 10برس کے دوران ترسیل ز ر میں 87فیصد اضافہ کیا ۔ اقوا م متحدہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں 200ملین کارکن ، 800ملین خاندانوں کو پال رہے ہیں ۔ 50فیصد ترسیل زر امریکہ ، مملکت ، روس ، امارات ، جرمنی ، کویت اور فرانس سے ہو رہی ہے ۔