Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

البانیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ ارض مقدس روانہ

’البانیا میں سعودی سفیر فیصل بن غازی حفظی نے عازمین کو الوداع کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
البانیا سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق البانیا میں سعودی سفیر فیصل بن غازی حفظی نے عازمین کو الوداع کیا ہے۔
تیرانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر البانوی عازمین کو الوداع کرنے کے لیے مقامی حکام کے علاوہ اسلامی أمور کے سربراہ بھی موجود تھے۔
سعودی سفیر فیصل بن غازی حفظی نے سعودی عرب روانہ ہونے والے عازمین کو پھول پیش کئے اور ان کے لیے حج کی قبولیت کی دعا کی ہے۔

شیئر: