Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مئی میں پاکستانیوں نے تین ارب 20 کروڑ ڈالرز کی ترسیلاتِ زر بھیجیں، سعودی عرب سرفہرست

امریکہ سے پاکستانیوں نے اپنے آبائی ملک میں گزشتہ ماہ کے دوران 35 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز بھجوائے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ مئی کے دوران ملک میں تین ارب 20 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
پاکستان کے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زر کی شرح میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ملک میں 27 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلاتِ زر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ کے مقابلے میں یہ شرح سات فیصد زیادہ ہے۔
مئی میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنوں نے 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز بھیجیں۔ متحدہ عرب امارات سے آنے والی ترسیلاتِ زر کی رقم 66 کروڑ 85 لاکھ ڈالر رہی جبکہ  برطانیہ سے پاکستانیوں نے 47 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز بھجوائے۔
امریکہ سے پاکستانیوں نے اپنے آبائی ملک میں گزشتہ ماہ کے دوران 35 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز بھجوائے۔

شیئر: