نئی دہلی ...دہلی میں ہفتہ کی صبح ہونے والی بارش سے درجہ حرارت کم ہوکر 24.5ڈگری رہ گیا۔ صبح سے ہی دہلی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آسمان ابر آلودو رہیگا اور ہوسکتا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو۔ شہر میں صبح ساڑھے 8بجے 4.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز درجہ حرارت 35.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔