Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
تازہ ترین

لالو کے بیٹے کا پیٹرول پمپ لائسنس منسوخ

پٹنہ .... راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے صاحبزادے تیج پرتاپ کے پیٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ کردیا گیا جبکہ پٹنہ کی ایک عدالت نے عارضی حکم امتناع جاری کردیا۔تیج پرتاپ بہار کے صحت اور جنگلات کے وزیر ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جس نے حکم امتناع دیا اور بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کو اپنے حکم پر عملدرآمد سے روک دیا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 23جون کو ہوگی۔

شیئر: