Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا، ’ہلال کے دیکھے جانے کے امکانات کافی زیادہ‘

’آج ذو الحجہ کے ہلال کی پیدائش دوپہر 3 بجکر 37 منٹ پر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
المجمعہ رصد گاہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا جبکہ ہلال کے دیکھنے کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رصد گاہ کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ’جمعرات کا سورج غروب ہونے کے بعد 13 منٹ تک ہلال افق میں رہے گا‘۔
’اس کا مطلب یہ ہے کہ رویت ہلال انتہائی آسان ہوگی بشرطیکہ مطلع صاف ہو‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’آج ذو الحجہ کے ہلال کی پیدائش دوپہر 3 بجکر 37 منٹ پر ہوگی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سدیر میں سورج 6 بجکر 46 منٹ پر ہوگا جبکہ ہلال 6 بجکر 59 منٹ پر ڈوب جائے گا‘۔
 

شیئر: