مکہ مکرمہ .....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قرآن کریم کے بین الاقوامی دبئی ایوارڈ سے ملنے والے 10لاکھ درہم دنیا بھر میں تحفیظ قرآن کے مراکز کو تقسیم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ یہ بات سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ صالح آل الشیخ نے انعام یافتگان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بتائی۔