Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اماراتی صدر کی نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

بی جے پی کے زیر قیادت قومی جمہوری الائنس نے 293 نشستیں جیتی ہیں(فوٹو: امارات الیوم)
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے انڈین وزیر اعظم کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
اماراتی صدر نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’میں اپنے دوست نریندر مودی کو حالیہ انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
 ’خواہش ہے کہ وہ انڈیا کو مزید ترقی اور گروتھ کی طرف لے جانے میں کامیابی حاصل کریں‘۔
انہوں نے کہا ’امارات اور انڈیا کے درمیان گہری سٹریٹجک شراکت داری ہے اور میں مسلسل تعاون کا منتطر ہوں جس کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانا ہے‘۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عام انتخابات میں بی جے پی کے زیر قیادت قومی جمہوری الائنس نے 293 نشستیں جیتی ہیں جو حکومت بنانے کے لیے درکار 272 کی تعداد سے 20 زیادہ ہیں۔
نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا میں 240 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

شیئر: