Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

مراکش میں میتھانول کے زہر سے 8 افراد ہلاک، 81 متاثر

متاثرہ افراد کو طبی نگہداشت کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
مراکش کے دارالحکومت رباط کے شمال میں واقع قصبے سیدی علال التازی میں میتھانول سے کشید کی گئی شراب پینے سے آٹھ افراد ہلاک اور 81 کی حالت غیر ہو گئی۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ متاثرہ افراد کو طبی نگہداشت کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اموات منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک ہسپتال میں درج کی گئیں تاہم حکام اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر: