Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب اور ہنڈوراس میں سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ سے ہنڈوراس کے حکام نے ملاقات کی ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں ہنڈوراس کے وزیر سرمایہ کاری میگوئل مڈینا اور صدراتی دفتر کے اقتصادی مشیر جوزمینوئل زیلایا نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ہنڈروس کے درمیان سرمایہ کاری میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈرسکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: