Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے کرایوں میں 30 فیصد رعایت دینے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سے 18 جون کے درمیان سعودی عرب جانے والے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ایئر لائن کی فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رعایت پاکستان سے ریاض، دمام اور القصیم جانے والے مسافروں کے لیے ہو گی۔

شیئر: