Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

افغانستان میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، پینٹاگون

  واشنگٹن ...امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں ابھی مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا ۔ اس سے قبل امریکی ذرائع نے ٹرمپ انتظامیہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ مزید 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حتمی اعلان اگلے ہفتے کے دوران امریکی وزیر دفاع کی جانب سے کیا جائے گا۔افغانستان میں موجود امریکی کمانڈر کے مطابق ان کے پاس طالبان کے خلاف موثر کارروائیوں کے لئے افغانستان کی فورسز کی مدد کرنے کے لئے فوج کی تعداد ناکافی ہے۔

شیئر: