Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

نیوجرسی میں خاتون کی کار سے ہرن ٹکرا گیا

 مقامی محکمہ پولیس کے ڈیش کیم میں ریکارڈ ہونے والی فوٹیج سے بپھرے ہوئے ہرن کی جارحیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ فوٹیج دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہرن نے رات کے اندھیرے میں ایک مصروف سڑک عبور کرنے کی کوشش کی تھی اور نتیجے میں سڑک سے گزرنے والی ایک کار سے وہ ٹکرا گیا۔ خاتون ڈرائیور نے گاڑی روک لی اور اتر کر یہ دیکھنا چاہا کہ اس تصادم سے گاڑی کو کتنا نقصان ہوا ہے یا ٹکرانے والا جانور کس حال میں ہے؟ بس یہی موقع تھا جب خاتون چند لمحے کیلئے ہرن کی طرف سے غافل ہوئی اور ہرن نے اس پر زور دار حملہ کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ ایسا تصادم شاذو نادر ہی اس علاقے میں دیکھنے میں آتا ہے تاہم شکرکی بات ہے کہ اس تصادم کے نتیجے میں خاتون معمولی زخمی ہوئی ہیں لیکن ہرن کیلئے یہ ٹکر ناقابل برداشت ہوئی اور وہ مر گیا۔ہرن نے کار کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی ۔ واقعہ میں ملوث عورت ایلن ساگر کے نام سے جانی جاتی ہے او راس واقعہ کی پوری وڈیو محکمہ پولیس نے جاری کی ہے۔ اسے ایک پولیس افسر نے ہی تیار کیا ہے جو خاتون کے پیچھے آرہا تھا۔

شیئر: