برلن..... جرمن دفتر خارجہ میں امور مشرقِ وسطیٰ ادارے کے ڈائریکٹر فلپ اکرامن نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے اندرونی امور میں مداخلت کی قطری پالیسی کے حوالے سے ٹھوس ثبوت کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے اپنے یہاں سعودی ناظم الامور عدنان بوستجی اور امارات ، بحرین و مصر کے سفراءسے ملاقات کے موقع پر کہا کہ انکے ملک کو قطر کے خلاف چاروں عرب ممالک کے بائیکاٹ کے محرکات کا ادراک ہے ۔