Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینگے،جنرل باجوہ

راولپنڈی.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کا کسی مذہب یا فرقہ سے تعلق نہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی ہے۔پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے صرف دوسروں پر الزام تراشی سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلننجز اور خطرات سے نمٹنے کے لئے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہے ۔پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہے۔

شیئر: