Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اوسیک اور ٹائیسن فیوری کے درمیان ری میچ 21 دسمبر کو

دونوں باکسنگ سٹارز تاریخ کا نیا باب رقم کرنے جارہے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
 غیر متنازع عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن یوکرین کے اولیکساندر اوسیک اور برطانوی چیمپیئن  ٹائیسن فیوری کے درمیان ری میچ سنیچر 21 دسمبر کو ’ریاض سیزن‘ کے دوران شیڈول ہے۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ  ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ دنیا ایک اور تاریخی فائٹ دوبارہ دیکھے گی۔ باکسنگ شائقین کےلیے ہمارا عزم برقرار ہے۔ امید ہے آپ اس فائٹ سے لطف اندوز ہوں گے‘۔ 
’دونوں باکسنگ سٹارز تاریخ کا نیا باب رقم کرنے جارہے ہیں‘۔
 اس سے قبل 18 مئی 2024 کو ’رنگ آف فائر‘ میں شائقین نے فائٹ دیکھی جس کے بعد وہ اس طرح کے مزید مقابلے دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
 یہ اعلان ’رنگ آف فائر‘ فائٹ کے صرف دو ہفتے بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں یوکرینی باکسر اولیکساندر اوسیک اور برطانوی ٹائیسن فیوری کے درمیان مقابلے میں 12 راؤنڈز کے بعد اوسیک نے ’رنگ آُف فائر‘ کا ٹائٹل جیت  کر ’غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چیمپیئن‘  بنے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: