Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

امتیاز صفدر وڑائچ بھی تحریک انصاف میں شامل

  اسلام آباد.. پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر اور مرکزی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں عمران خان کےساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔ امتیازصفدر وڑائچ سابق دور میں وزیرمملکت برائے مواصلات تھے ۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ امتیاز صفدر وڑائچ کو خوش آمدید کہتا ہوں، گوجرانوالہ ڈویڑن ایک اہم علاقہ ہے۔پارٹی میرٹ پر ٹکٹ دے گی۔ آنے والے دنوں میں مزید لوگ بھی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ آصف زرداری کو کب لے کر آرہے ہیں؟ عمران نے کہا کہ زرداری کی ڈرائی کلین بڑی مشکل ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف سازش کا الزام لگا کر فوج اور سپریم کورٹ پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ یہی2 ادارے ہیں جو ان کے کنٹرول سے باہر ہیں ۔باقی سارے تو انہوں نے مفلوج کرد ئیے ۔

شیئر: