Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

حرمین ٹرین میں عازمین حج کے لیے 16 لاکھ سیٹوں کا بندوبست

’حرمین ریلوے عازمین حج کے لیے امسال 3800 ٹرینیں چلائے گا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی ریلوے نے عازمین حج کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے درمیان ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین ریلوے عازمین حج کے لیے امسال 3800 ٹرینیں چلائے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کے لیے خصوصی ٹرینیں 19 ذو الحج تک چلیں گی‘۔
’بھیڑ کے ایام میں روزانہ 126 ٹرینیں چلائی جائیں گے جبکہ ٹرینوں کی مجموعی تعداد میں 16 لاکھ عازمین کو سفر کی سہولت فراہم ہوگی‘۔
واضح رہے کہ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ کو جدہ سے ہوتے ہوئے مدینہ منورہ سے جوڑتی ہے۔
یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ہے جس کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔   

شیئر: