Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کرسٹیانو رونالڈو نے روشن لیگ میں سب سے زیادہ گول کیے

’لیگ کے 34 ویں راؤنڈ کی تکمیل پر رونالڈو کے کئے گئے گول کی تعداد 35 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
النصر فٹبال کلب کے کیپٹن اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی روشن  لیگ میں سب سے زیادہ گول کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کل پیر کو لیگ کے 34 ویں راؤنڈ کی تکمیل پر رونالڈو کے کیے گئے گول کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
رونالڈو نے الاتحاد کے پلیئر عبد الرزاق حمد اللہ کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 34 گول کیے تھے۔
سعودی روشن لیگ کے آخری میچ کے دوران رونالڈو کی ٹیم کا الاتحاد کے ساتھ مقابلہ تھا جس میں رونالڈو نے دو گول کیے ہیں۔

شیئر: