Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے  نیو گنی میں ہلاکتوں پر افسوس

’سعودی قیادت نے نیو گنی کے حکمران بابوا گینی کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیو گنی میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے نیو گنی کے حکمران بابوا گینی کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے  کہا ہے کہ ’ہمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا علم ہواہے‘۔
’اس حادثے کے باعث جو لوگ ہلاک ہوئے ہم ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
’حادثے کے باعث جو لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں ان کی دستیابی کے لیے دعا کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے نیو گنی کی قیادت، عوام اور ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
 

شیئر: