Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

الیکشن ٹریبونل کے قیام اور نیب ریمانڈ کی مدت سے متعلق قانون میں ترمیم، دو نئے آرڈیننس جاری

نئے نیب آرڈیننس کے تحت نیب کے زیرِحراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا ہے (فائل فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کر کے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
یہ آرڈیننس پاکستان کے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پیر کو جاری کیا ہے۔
آرڈیننس کے تحت الیکشن ٹریبونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔
نئے آرڈیننس کے تحت ہائی کورٹ کے حاضر سروس کے ساتھ ریٹائرڈ جج میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا حصہ ہوں گے۔
قائم مقام صدر نے قومی احتساب بیورو(نیب) سے متعلق ایک ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے۔
نئے نیب آرڈیننس کے تحت نیب کے زیرِحراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا پانچ برس سے کم کر کے دو برس کر دی گئی۔
 

شیئر: